تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام

سیول : جنوبی کوریا کی فوج کا کہناہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والا میزائل تجربہ ناکام ہوگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق شمالی کوریاکی جانب سے میزائل تجربہ کرنے کوکوشش ناکام ہوگئی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شمالی کوریا نےکون سے میزائل تجربے کرنے کی کوشش کی۔

امریکی کمانڈ نےبھی ناکام تجربے کی تصدیق کی اورکہا کہ انہوں نےڈیٹیکٹ کیااورپیچھا کرنےپرمعلوم ہواکہ وہ بظاہر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تھا۔

امریکی بحریہ کے کمانڈر ڈیو بینہم کاکہناہے کہ ’میزائل لانچ کرنے کے فوراً بعد ہی پھٹ گیا تھا۔

خیال رہےکہ اس سےقبل پیانگ یانگ میں ہونےوالی فوجی پریڈ میں شمالی کوریا نےپہلی بار بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جو آبدوز سے لانچ کیے جانے والے میزائل سے مشابہت رکھتا ہے۔اس میزائل میں ایٹمی وارہیڈ لےجانےکی صلاحیت بھی ہے۔


شمالی کوریا کےحوالے سےکشیدگی بڑھ رہی ہے‘چین


یاد رہےکہ گزشتہ روز چینی وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ شمالی کوریاکےحوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کسی بھی وقت لڑائی شروع ہوسکتی ہے۔

بعدازاں گزشتہ روزشمالی کوریا کےبانی صدر کم ال سنگ کی 105 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےموقع پرشمالی کوریا نے امریکہ کو تبیہ کی تھی کہ وہ امریکہ کےحملےکےلیےتیارہے۔


شمالی کوریا امریکی حملے کےجواب میں جوہری حملے کےلیےتیار


واضح رہےکہ شمالی کوریا کےعسکری حکام نےبیان میں کہا تھاکہ’ہم جنگ کا جواب جنگ سے دینے کے لیے تیار ہیں۔اگر ہم پر نیوکلیئرحملہ کیا گیا تو ہم اپنے انداز سے ایٹمی حملہ کرکے جواب دینےکو تیارہیں۔’

Comments

- Advertisement -