شمالی وزیرستان، میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا اور کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی ناکام کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی۔
کیمپ کی دیوار کو نقصان پہنچا اور بعد میں 5 مزید خوارجیوں نے اندر داخلے کی کوشش کی، بروقت کارروائی میں پانچوں دہشت گرد کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔
یہ پڑھیں: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے 108 خوارجیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پوسٹ کی چھت گرنے سے سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید جبکہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


