بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 22 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (19 مئی 2026): شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشتگرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی ار نے بیان میں بتایا کہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن 17 مئی سے جاری ہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور شیوہ میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 7 دہشتگرد ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے میجر سمیت 5 جوان شہید

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، شمالی وزیرستان میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر کے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں