جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام ، 4 خوارجی جہنم واصل

اشتہار

حیرت انگیز

میر علی : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جس سے دیوار کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ورسز کی دلیرانہ کارروائی میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق خوارجیوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کاکوئی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے مطابق پچھلے دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ مجموعی طور پر 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری خوارجی کے خاتمے تک ڈٹے رہیں گے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں