The news is by your side.

Advertisement

پولیس افسراپنی ہی ہتھکڑی میں‌ جکڑگیا

لندن : نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ہتھکڑی لگانے کا طریقہ سکھانے والا پولیس افسر خود کو ہتھکڑی لگا بیٹھا جسے کھولنے کےلیے ریسکیو اہلکاروں کو بلانا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کو خود کی ہتھکری لگنے کا دلچسپ واقعہ برطانوی شہر نارتھمٹن شائر میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ریہرسل کرکے دکھا رہا تھا۔

متاثرہ شخص نے ہتھکڑی تو لگائی لیکن وہ جام ہوگئی اور بہت کوششوں کے بعد بھی نہیں کھلی تو ٹریننگ سارجنٹ نے ریسکیو عملے کو فون کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہتھکڑی کاٹی جس کے بعد پولیس افسر کو اپنی ہی ہتھکڑی سے رہائی نصیب ہوئی۔

ہتھکڑیوں سے نجات حاصل کرنے کے بعد پولیس افسر نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا، جس کے بعد ریسکیو عملے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ بھی کیا کہ اپنی ہی ہتھکڑیوں میں پھسنے والے پولیس افسر کو ہتھکڑی سے چھٹکارا مل گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں