تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آسمان کا رنگ اچانک تبدیل، لوگ حیران، ویڈیو وائرل

اسکاٹ لینڈ میں آسمان کا رنگ اچانک تبدیل ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور دلکش مناظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہری آسمان پر سبز روشنی دیکھنے کا انتظار برسوں سے کررہے تھے اور جب انہوں نے سبز روشنی کو رقص کرتے دیکھا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شہری اس منظر کے برسوں سے منتظر تھے جو 13 مارچ کی رات انہوں نے دیکھا۔

رنگوں کے اس انوکھے ملاپ اور رقص کرتی لہروں کے قدرتی نظارے کو فوٹو گرافرز اور شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

فلکیاتی ماہرین اس عمل کو سائنسی زبان میں ‘نادرن لائٹس‘ یا شمالی قطب کی روشنی کہتے ہیں، جبکہ فلکیات کی زبان میں اس عمل کو ’اورورا بوریلیس‘کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق عام طور یہ ایسے نظارے کھلے یا بلند مقامات اورسمندری علاقوں میں دیکھے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمان پر سبز رنگ کی روشنی کا نمودار ہونا ایک قدرتی عمل ہے جس میں بجلی سے خارج ہونے والے شمسی ہوا کے ذرات زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہیں تو ان کے رنگوں کا آپس میں ٹکراؤ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -