تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

یورپی ملک میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک

اوسلو: یورپی ملک ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناروے میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے فائزر کی ویکسین استعمال کی جارہی ہے اور اب تک 33 ہزار لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

ناروے حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بعد 23 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، مرنے والے تمام افراد کی عمریں 80 سے 90 سال کے درمیان ہیں۔

نارویجن حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا ویکسین بزرگ اور پہلے سے بیمار افراد کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 23 میں سے 13ا فراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد کورونا ویکسین کے عمومی سائڈ ایفیکٹس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے۔

دوسری جانب نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ معمر افراد پرکورونا ویکسین کا اثر معمولی ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ نوجوان اور صحت مند لوگ ویکسین نہ لگوائیں، دنیاکو ویکسین کے نتائج پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -