ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

ناروے کی شہزادی نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

(6 فروری 2026): ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ میرٹ نے جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی رکھنے پر خاموشی توڑ دی۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ناروے کی شہزادی میٹ میرٹ نے کہا کہ میں اس صورتحال کیلیے معذرت خواہ ہوں جس میں میں نے شاہی خاندان، بالخصوص بادشاہ اور ملکہ کو ڈال دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق شائع ہونے والی نئی فائلوں میں میٹ میرٹ اور ایپسٹین کے درمیان ای میلز کا وسیع تبادلہ شامل ہے۔

یہ خط و کتابت 2008 میں ایپسٹین کو بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد کی گئی تھی۔

شاہی تخت کے وارث ولی عہد شہزادہ ہاکون کی اہلیہ میٹ میرٹ نے اس سے قبل بھی ان رابطوں کو برقرار رکھنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ناقص فیصلے کا مظاہرہ کیا۔

ناروے کے وزیر اعظم نے پیر کے روز کہا تھا کہ میٹ میرٹ اور دیگر معروف نارویجن شخصیات جن کے نام ایپسٹین کی حالیہ دستاویزات میں سامنے آئے ہیں انہیں ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔

ناروے کا شاہی خاندان پہلے ہی کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ میٹ میرٹ کے بیٹے ماریوس پر اس وقت ریپ اور گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں