The news is by your side.

Advertisement

’ناروے میں قرآن پاک کا محافظ عالم نہیں بلکہ ایمان کی طاقت سے سرشار تھا‘

نوشہرہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کا محافظ کوئی عالم نہیں بلکہ ایمان کی طاقت سے سرشار تھا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے رحمت العالمین کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اورترقی کا واحد راستہ بھی امن ہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ کی زندگی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، ہم حضور ﷺ کےنقش قدم پر چلیں تو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور  کامرانی خود ہمارے قدم چومے کی۔

ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا محافظ کوئی عالم دین نہیں تھا بلکہ وہ ایمان کی طاقت سے سرشار تھا۔

مزید پڑھیں: ناروے حکومت نے ہمارے احتجاج پر فوری ایکشن لیا: وزیر خارجہ

یاد رہے کہ رواں ہفتے ناروے میں قرآن پاک کی توہین کا واقعہ پیش آیا تھا جس کو روکنے کے لیے ایک نوجوان آگے بڑھا اور اُس نے توہین کو روکا،قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی، جس کے بعد حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کیا۔

حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ  واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار  دیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں