جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

ناروے اسٹریٹ چائلڈ کپ : پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو : ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم  رنر اپ رہی، ٹیم کو فائنل میچ میں سولا کلب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے گئے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں فائنل میں پاکستان کو پنالٹی ککس پر سولا کلب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سولا کلب کے درمیان فائنل کھیلا گیا، ناروے کے سولا فٹبال کلب نے ناروے کپ جیت لیا تاہم پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔

فائنل مقابلہ مقررہ اور اضافی وقت تک1-1گول سے برابر رہا،پاکستان کی طرف سے کپتان طفیل شنواری نے گول کیا۔ کپ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ بارش کے باوجود دونوں ٹیموں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں سولا فٹبال کلب نے9-10سے کامیابی حاصل کی، پینلٹی ککس پر دونوں ٹیموں نے ابتدائی8 شوٹس پر گول اسکور کیے۔ سولا فٹبال کلب نے یہ فائنل ایک گول کے فرق سے اپنے نام کیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں