تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اہم یورپی ملک کا مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

یورپی ملک ناروے کی حکومت نے شہریوں کو کورونا ویکیس مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی ویکسین بالکل مفت دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر شہری کو محفوظ اور مؤثر کورونا ویکسین ملے اور اسی وجہ سے ہم نے ویکیسن کو بلامعاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

India and Pakistan should talk more: Norwegian PM Erna Solberg

حکومت نے واضح کیا کہ ناروے میں کورونا کی ویکسین تیاری کے مراحل ہے اور جب بھی محفوظ اور مؤثر ویکسین تیار ہوئی تو مارکیٹ میں اس کی دستیابی مفت ہوگی۔

یورپی ملک ہونے کے باوجود ناروے یورپی یونین میں شامل نہیں تاہم وہ یورپی سنگل مارکیٹ کا حصہ ہے۔اگست میں ناروے نے کہا تھا کہ اسےان ویکسینز تک رسائی حاصل ہوگی جو یورپی یونین فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -