تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کشمیر کے مسئلے پرثالثی کے لیے ناروے کی پیشکش

نئی دہلی : ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سلبرگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہوسکتا، خواتین اورنوجوان کی شمولیت سے حل پریقین ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کی وزیراعظم ارنا سلبرگ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ناروے مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک وسیع پیمانے پرمذاکرات کریں توعالمی برادری مدد کرے گی، دونوں ملکوں کو مذاکرات شروع کرنے کا وقت طے کرلینا چاہیے۔

نارویجین وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بڑے ملک ہیں اور وہ اس بات کو خود یقینی بنا سکتے ہیں کہ بیرونی مدد کے بغیر اپنے درمیان تناؤ کم کریں۔

ارنا سلبرگ نے کہا کہ اگر ناروے کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں کوئی کردار ادا کرنا ہے تو متعلقہ ممالک کو اس کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے درخواست کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ ناروے نے گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جن میں فلسطین اور سری لنکا میں جاری تنازعات بھی شامل ہیں۔

بھارتی قیادت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے کا امن متاثر ہوسکتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، بھارتی قیادت کے غیرذمہ دارنہ بیانات سے خطےکا امن متاثر ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے، کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی توجواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ ہے، یہ غیر ذمے دارانہ اور افسوس ناک رویہ ہے۔

Comments

- Advertisement -