site
stats
عالمی خبریں

ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک

ناروے کے شہر برگن کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

نارویجن حکام کا کہنا ہے کہ برگن شہر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے۔ بدقسمت ہیلی کاپٹر میں ایک برطانوی اور ایک اطالوی مسافر بھی شامل تھا۔

تیل کی کمپنی اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد اس کے ملازم تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا اور اب تک گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر گلفیکس میں واقع تیل کی تنصیبات سے برگن جا رہا تھا۔

حادثے کے بعد نارویجن سول ایوی ایشن حکام نے اس ماڈل کے ہیلی کاپٹرز کی پرواز پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top