لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اسموگ کے باعث ناک ،کان گلےاورآنکھوں کےامراض بڑھ گئے ہیں اور سانس کے مریضوں میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اسموگ کا راج ہے ، جس کے باعث ناک ،کان گلےاورآنکھوں کےامراض میں اضافہ ہورہا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آنکھوں اور ناک سے پانی بہنا اور خشک کھانسی جیسےامراض بڑھ گئے ہیں اور سانس کے مریضوں میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کورونا کی طرح ماسک پہنے رکھیں جبکہ ناک اورآنکھوں سے پانی آنے، سانس لینے میں دشواری پر ڈاکٹرسےرجوع کریں۔
خیال رہے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ میں کمی کے لیے اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کردیا ہے ، اسکواڈ صنعتوں کا معائنہ کرے گا اور صنعتی یونٹس کو جرمانہ یا سیل کر سکے گا۔