تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوشین شاہ نے زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران زندگی میں پیش آنے والے مشکل حالات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ تین سال قبل میں اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی، میرا دل سکون میں نہیں تھا، مجھے ہر کام کرنے کی جستجو رہتی تھی لیکن اس کے باوجود میں بہترین طریقے سے کچھ نہیں کر پاتی تھی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کاموں کا ٹھیک طرح سے نہ ہونا مجھے بے سکون رکھتا تھا، یہی نہیں ایک دو راتیں میری زندگی میں ایسی بھی آئیں جب میں پوری رات سو نہیں پائی، میں پوری رات روتی رہی اور اللہ سے دعا کی کہ کسی طرح مجھے جائے نماز تک جانے کی توفیق عطا فرمادے۔

نوشین شاہ نے کہا کہ اللہ نے میری دعا سن لی اور مجھے جائے نماز تک پہنچادیا اس کے بعد اب الحمد اللہ مجھے 3 سال ہوگئے ہیں میری نماز قضا ہوجاتی ہے لیکن ادا ضرور کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -