The news is by your side.

Advertisement

نوشہرہ: نامعلوم افرادکی فائرنگ، پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر جاں بحق

نوشہرہ : تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کی خاتون کونسلر جاں بحق ہوگئی، زینب بی بی نوشہرہ کی یونین کونسل خاورے سے پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر منتخب ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کی خاتون کونسلر جاں بحق ہوئی۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ زینب بی بی نامی اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث زینب بی بی موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں، زینب بی بی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکےحوالے کردی گئی۔

پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ زینب بی بی نوشہرہ کی یونین کونسل خاورے سے پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر منتخب ہوئی تھی۔ قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں