جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

‏’امریکا کو کسی قسم کے اڈے نہیں دے رہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈےدینے سے متعلق ‏وزیراعظم اور وزیرخارجہ واضح بتا چکے ہیں امریکا کو پاکستان میں کسی قسم کے اڈے نہیں ‏دیئے جا رہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عالمی سطح پر ‏آئسولیشن میں نہیں جا رہے ہمارا کردار بڑھ رہاہے افغانستان کی صورتحال دیکھ لیں پاکستان نے کیسا ‏کردار ادا کیا ہے جب کہ بھارت سےبات چیت بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرہیں بھارت اپنے ‏غیرقانونی اقدامات واپس لے پھر بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کےنعرےلگائےگئےلیکن حقیقت میں کچھ نہیں کیاگیا پہلی ‏مرتبہ عوام کوریلیف دینے کیلئےاقدامات اٹھائےجارہےہیں عوام کوریلیف دینےکیلئےمختلف ‏منصوبےشروع کیےگئےہی ہم نےجونعرہ لگایا اس پرعمل بھی کیاہےاورمزیدکررہےہیں۔

- Advertisement -

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کاکام ہوتاہےایساماحول بنائےجس میں سرمایہ کاری ہو، بیرون ملک ‏پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئےپلیٹ فارم بنایا ہماری حکومت نےکوروناجیسی وباکامقابلہ کیا، ‏حکومتی اقدامات کےثمرات عوام کوملناشروع ہوگئےہیں، معیشت کی بہتری حکومت اقدامات کی ‏واضح مثال ہے معیشت ترقی کررہی ہے،مسائل کے حل کی طرف جارہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کپتان کی ہرایک کھلاڑی سےمتعلق اپنی اسٹریٹیجی ہوتی ہے رن ریٹ بڑھانے ‏کیلئے نئے پلیئر کو میدان میں اتارنا ہوتا ہے وزارت اطلاعات ہی دیکھ لیں میرے بعد نئے پلیئر فواد ‏آئے عوام کوریلیف کیسےدیاجائےوزیراعظم اہم فیصلےکررہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں