تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مہاجرین کے خلاف نفرت، جرمن وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

برلن: جرمنی میں موجود تارکین وطن کے خلاف نفرت انگیز رویے پر جرمن وزیر داخلہ ہوسٹ سیہوفر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وزیر داخلہ ہوسٹ سیہوفر مہاجرین کے خلاف اپنا موقف رکھتے ہیں، وہ تارکین وطن کے خلاف متعدد بار نفرت بھری تقریر بھی کرچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں تارکین وطن کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے این جی اوز گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ جرمن وزیر داخلہ اپنا رویہ تبدیل کریں یاتو ایک ہفتے کے اندر استعفیٰ دیں۔

سو سے زائد این جی اوز کے اس اتحاد ’نیو جرمنز‘ نے ہوسٹ سیہوفر کے نام کھلا خط میں کہا ہے کہ وہ اپنے منصب سے ہٹیں اور دوسرے کو موقع دیں، اس ملک میں نسل پرستی اور نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مہاجرت تمام مسائل کی ماں ہے: جرمن وزیر داخلہ

خط میں وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں تفرقہ پیدا کیا ہے، اب جرمنی میں تارکین وطن خوب کے سائے تلے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ہوسٹ سیہوفر نے کہا تھا کہ مہاجرت تمام مسائل کی ماں ہے، اگر جرمن حکومت اپنی مہاجرین کی پالیسی کو تبدیل نہیں کرتی تو جرمنی کی مرکزی سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور جرمن وزیر داخلہ ہوسٹ سیہوفر دونوں مہاجرین سے متعلق الگ الگ موقف رکھتے ہیں، مرکل کی پالیسی مہاجرین دوست رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -