شاہ رخ خان نے اپنے اصل محسن کا نام بتا دیا

ممبئی: بھارتی انڈسٹری کے سپراسٹار کنگ خان نے اپنے اصل محسن کا نام بتا دیا.
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے ایک بیان میں اس شخص کا تذکرہ کیا، جس نے جدوجہد کے ابتدائی مشکل دور میں ان کی حوصلہ افزائی کی تھی.
کنگ خان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابیوں کا سہرا سلمان خان کے والد اور اپنے زمانے کے معروف اسکرپٹرائٹر سلیم خان کے سر ہے.
یاد رہے کہ کسی زمانے میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے، لیکن آج کل دونوں میںگاڑھی چھنتی ہے، اس دوستی کا پوری انڈسٹری میں چرچا ہے، البتہ یہ سلمان خان نہیں، بلکہ سلیم خان تھے، جن کا اوائل میں کنگ خان سے تعلق قائم ہوا.
مزید پڑھیں: فلم ڈان کے اداکار حادثے میں شدید زخمی
شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ مشکل دنوں میں سلیم خان نے انھیں اپنے گھر میں خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی.
کنگ خان کے مطابق وہ اکثر سلیم خان کے خاندان کے ساتھ کھانا کھایا کرتے تھے، جہاں وہ انھیں اپنے مشورہ سے نوازتے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے.
یاد ہے کہ اس وقت کنگ خان فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو کرسمس پر ریلیز ہوگی. فلم میںشاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں.