تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے، نوازشریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے  براہ راست خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں، یہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا موقع ہے، متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ وقت کوئی اور کام کرنے کا نہیں متاثرین کی مدد کا وقت ہے، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنی چاہیے، یہ وقت سیاست کا نہیں، متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔

سابق وزیراعظم نے پارٹی اراکین، ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں سیلاب متاثرین کے لیے لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جارہی ہیں، مریم نواز سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

Comments

- Advertisement -