تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

اروشی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ کو نسیم شاہ پسند آگئے

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور اداکارہ کو پسند آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایشا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نسیم شاہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں ہونے والے میچز کے دوران نسیم شاہ نے ایک اور مشہور بھارتی اداکارہ ایشا شاہ کو اپنی شخصیت سے متاثر کر دیا ہے۔

بھارتی اداکارہ ایشا شاہ نے بھی نسیم شاہ سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا نسیم شاہ سے متعلق کہنا تھا کہ ’وہ (نسیم شاہ) کافی اچھا لگ رہا ہے، اور وہ ہندوستان میں بھی سوشل میڈیا ریلز پر کافی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔‘

یاد رہے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران نسیم شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدا نے بنایا تو کیا بنایا، نسیم شاہ بنایا۔‘

واضح رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ 2023 میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے وہ بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی آئندہ ماہ ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

نسیم شاہ کی انجری نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا ہے اور پی سی بی کی جانب سے تاحال نسیم شاہ کی انجری سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -