تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں نوٹس جاری کر دیا۔

عمران خان کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے انہیں کل بروز بدھ دن 10 بجے ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ نااہلی کے باوجود آپ پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، آپ الیکشن کمیشن کے رو برو پیش ہو کر وضاحت کریں۔

متعلقہ: ’عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانا ہے‘

نوٹس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں لکھا ہے کہ اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی پر عمران خان نااہل کیے گئے، ایسا شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا۔

سابق وزیر اعظم کو نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے پتے پر ارسال کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -