منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اسپیکر پنجاب الیکشن، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پرسبطین خان اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے وکیل منصوراعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون کے تحت اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کےذریعے کرانا قانونی تقاضا ہے۔

- Advertisement -

لیکن سبطین خان کے انتخاب میں خفیہ رائے شماری کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، خفیہ رائے شماری سے سبطین خان کا انتخاب نہ ہونے پر انتخابی عمل مشکوک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

سیف الملوک کھوکھر کے وکیل منصوراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سبطین خان کا بطور اسپیکر انتخاب کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں کبھی پہلے اسپیکر کا الیکشن چیلنج کیا گیا؟

جس پر سیف الملوک کے وکیل منصور اعوان نے کہا کہ میرے علم کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے، آج ہم ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جہاں بہت سی چیزیں پہلی بار ہو رہی ہے۔

دوران سماعت جسٹس راحیل کامران نے ن لیگ کے وکیل سے استفسار کیا کہ اسپیکر کے الیکشن میں متاثرہ فریق کے لیے داد رسی کا کوئی فورم ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ داد رسی کے لیے کوئی فورم موجود نہیں ہے مگر الیکشن رولز ضرور واضح ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کے پاس اسپیکر کا فورم تو نہیں بنتا؟ وکیل نے کہا کہ نہیں الیکشن کمیشن کا فورم نہیں بنتا۔

بعد ازاں عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی عدالتی معاونت کےلئے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ انتیس جولائی کو تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں