فیصل آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے امیدوار عابد شیرعلی کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عابدشیرعلی این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں انہوں نے ضابطہ اخلاق کے پیرا 42 کی خلاف ورزی کی ہے۔
ڈسٹرکٹ آراو نے ن لیگی امیدوار کو نوٹس بھیجا ہے اور عابدشیرعلی کو 26 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عابدشیرعلی نےبجلی سرچارج کےخاتمےکےاعلانات مساجدمیں کرائے آئندہ بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان بھی کرایا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عابدشیرعلی کےاعلانات ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے وہ فوری طور پر ایسے اعلانات کرانا بند کریں۔
Comments
- Advertisement -