جمعہ, مئی 22, 2026
اشتہار

وزیر داخلہ پنجاب عطاتارڑ کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ پنجاب عطاتارڑ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفیصلات کے مطابق نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جھنگ کی جانب سےجاری کیاگیا ہے۔ ڈسٹرک مانیٹرنگ آفیسر نے یکم جولائی کو عطاتارڑ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کر دی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا آپ نے پی پی 125 اور پی پی127 جھنگ کا دورہ کیا اور لوگوں سےملاقات کی آپ نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہےوضاحت دیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ الیکشن شیڈول کےبعدعوامی عہدہ رکھنےوالاشخص حلقے کا وزٹ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں