The news is by your side.

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اور وزرا کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر استعمال کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اعلٰی سطح اجلاس میں چیف سیکریٹری کےپی نے بھی شرکت کی جس میں چیف کمشنر نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اور وزرا کی ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل حکومت کوجاکرآگاہ کر دیں اور جاکر بتائیں خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوٹوک کہا کہ ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کویکساں مواقع فراہمی یقینی بنائیں گے خلاف ورزی پر تمام جماعتوں، امیدواروں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن ہو گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری کےپی اپنی حکومت کوالیکشن کمیشن کاپیغام پہنچائیں صوبائی حکومت معاونت پر تیار نہ ہوئی تو مجبوراً ضمنی انتخاب ملتوی کرنا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن نے معاملےکی باضابطہ سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں