The news is by your side.

Advertisement

اشیائے خور و نوش کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس

اسلام آباد: ملک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق توجہ دلاؤ نوٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔

طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کو نہج پر پہنچا گئی کہ عوام پریشان ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اظہارِ خیال کیا کہ مہنگائی جانے والی حکومت کی وجہ سے ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے آتے ہی ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش اور آٹے پر 8 ارب کی سبسڈی دی گئی، گزشتہ 5 ہفتے میں آٹے کی قیمت میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی، چینی کی قیمت میں ڈھائی فیصد کمی ہوئی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ صوبوں سے بھی درخواست کی ہے کہ آٹے پر سبسڈی دیں، پنجاب نے وزیر اعظم کی درخواست پر فوری عمل درآمد کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں