تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ ان کی ‏تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ‏ہے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ‏تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

پےگروپ ایک اور 2 کے ایڈمن سمیت ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافہ ہوا ہے جب ‏کہ پےگروپ 3اور4کےایڈمن اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں20 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ افسر، پےگروپ 5 اور 6 کےافسران کی تنخواہوں میں15فیصد، ایئرکرافٹ انجینئرز، کاک پٹ ‏کریو، جنرل منیجرز اور پےگروپ7تا9 کیلئے 10فیصداضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافےکا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پرنہیں ہوگا ملازمت سے ‏برطرف اور جبری ریٹائرڈملازمین بھی اضافےکےاہل نہیں، ایسےملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر ‏تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں سے واپس آکر کام شروع کرنے پر ملازمین اضافے کے حقدار ‏ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں