The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد کے نجی اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولز بھی 7 جون سے کھولنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے بھی7 جون سے کھولے جائیں گے اور اس ‏سلسلے میں وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد نے نجی تعلیمی اداروں میں 7 جون پیر سے تدریس کا ‏عمل شروع ہو جائے گا تاہم ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

اس سے قبل پیرا نے اعلان کیا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کا انگلش ، اسلامیات ، مطالعہ ‏پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہو گا البتہ باقی جو چار مضامین ہیں ان کے امتحان ہوں گے ۔ ‏

پیرا کے مطابق گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین مطالعہ پاکستان ، انگلش، اردو اور اسلامیات ‏کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ متعلقہ بورڈز اپنے ‏شیڈول کے مطابق جاری کریں گے۔

خیال رہے پنجاب حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تمام اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ‏کردیا ہے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ‏ہفتے میں 4 ‏دن کھولےجائیں، تعلیمی ادارےمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارےمکمل ایس اوپیز کے تحت کھولےجائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں