تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

سندھ میں نئے دفتری اوقاتِ کار اور پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے دفتری اقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ‏

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 فیصد سرکاری ملازمین کو دفاتر میں ‏حاضری کی اجازت ہوگی اور 80 فیصدملازمین گھروں سےکام کریں گے۔

نئے دفتری اوقات کار صبح 9 سے 2 بجےتک ہوں گے۔ وزیٹرز کا سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع ‏قرار دیا گیا ہے اور تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا کی صورتحال کےپیش نظر سندھ میں سرکاری دفاتر، اسکول ‏اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام آفس اسٹاف گھروں سے کام کرینگے، سیکریٹریز اپنے ‏ضروری اسٹاف کو بلائیں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکول ، ‏کالج،جامعات بند رہیں گی اور سندھ میں29اپریل سےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جائےگی۔

Comments