بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 10 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔
این اے 251 سے جےیو آئی کے مولوی سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ این اے 252 سے ن لیگ کے یعقوب ناصر کامیاب ہوئے ہیں۔
پی بی 34 نوشکی سے جے یو آئی کے میر غلام دستگیر 16771 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، بی این پی کے محمد رحیم 15014 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 260 سے جمعیت علمائےاسلام کے عثمان بادینی اور این اے261 سے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے۔
این اے262 سے آزاد امیدوار عادل بازئی کامیاب ہوئے جب کہ این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ جمال رئیسانی کامیاب قرار پائے۔
این اے 265 سے جےیوآئی کے مولانافضل الرحمان کامیاب قرار پائے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


