ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

بدنام زمانہ ڈاکو نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد(7 جنوری 2026): کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچے میں کرمنلز کیخلاف آپریشن کیا اس دوران بدنام زمانہ ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک  کروڑ روپے مقرر تھی ڈاکو کو قتل، پولیس حملوں، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہتھیار چھوڑ کر پرامن زندگی کی طرف آنے والوں کیلئے راستے کھلے ہیں، سرنڈر کرنے والوں کو بہتر زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا جائے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ، کرمنلز کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

اس سے قبل ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سرنڈر کرنے والے کچہ کریمنلز میں 50 لاکھ روپے ہیڈ منی والا ڈاکو قربان لٹھانی بھی شامل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی کے خطرناک ڈاکو و دیگر کی گرفتاری پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں