اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کورونا نے محمد عباس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کاؤنٹی نوٹنگھم شائر نے کورونا وائرس کے باعث غیر یقینی کی صورت کے پیش نظر چیمپئن شپ سیزن میں تاخیر پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس سے معاہدہ منسوخ کردیا۔

نوٹنگھم شائر نے گزشتہ سال ناقص کارکردگی کے باعث تنزلی کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر کو امید کی کرن کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

محمد عباس اس سے قبل لیسٹر شائر کی جانب سے 2 سیزن میں 19 میچوں کے دوران 79 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

رواں سال اپریل میں ناٹنگھم شائر نے سیزن کا آغاز کرنا تھا اور محمد عباس نے ابتدائی 9 میچز میں شرکت کی دستیابی کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث غیر یقینی کی صورت کے پیش نظر چیمپئن شپ سیزن میں تاخیر پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس سے معاہدہ منسوخ کردیا۔

ناٹنگھم شائر کا کہناہے کہ معاہدہ منسوخی کے باوجود محمد عباس ان کی نظروں میں رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں