بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

نعمان جاوید کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گلوکار نعمان جاوید نے کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

نعمان جاوید گلوکار اور موسیقا رہیں جو دو دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں، ان کی زندگی ہمیشہ سے لوگوں کی نظروں میں رہی ہے، ان کے کامیاب گانوں سے لے کر ٹوٹے ہوئے رشتوں کے ساتھ ساتھ خودکشی کی کوشش جس نے تمام مداحوں کو حیران کردیا۔

گلوکار نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں گفتگو کی۔

نعمان جاوید نے انکشاف کیا کہ وہ کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہیں، ٹاکسک رشتے سے گزرے اور زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ حال ہی میں اس شخیص کے بارے میں پتہ چلا، یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب کہا گیا کہ دنیا بہت خاص ہے لیکن جیسے جیسے بڑا ہوا احساس ہوا کہ معاشرہ اس کے بالکل برعکس ہے اور اسی نے مجھ پر منفی اثر ڈالا۔

یہ پڑھیں: گلوکاره فریحه پروپز اور نعمان جاوید کا ازدواجی سفر ختم

گلوکار نے کہا کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جب انہوں نے یہ فیصلہ لیا تو صرف اللہ نے مدد کی اور انہیں بچا لیا۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنی ناکام شادیوں کا ذمہ دار خود کو ٹھہرایا اور کہا کہ شادی سے خوبصورت رشتہ اور کوئی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نعمان جاوید نے 2016 میں گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور چند ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں