اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

نوواک جوکووچ نے ویکسین نہ لگوانے پر خاموشی توڑ ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر بلآخر خاموشی توڑ ڈالی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کہا کہ میں کسی صورت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ویکسین نہیں لگواؤں گا۔

نوواک جوکووچ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر مجھے کتنی بھی مشکل کا شامنا ہو، مجھے اس کی پروا نہیں، میں کسی صورت خود کو ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کروں گا۔

ٹینس اسٹار نے اس بات کی واضحات دی کہ وہ ویکسین کے خلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی ویکسین کے خلاف نہیں رہا، مجھے اینٹی ویکسین تحریک سے منسلک نہیں ہونا، میں فرد کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہوں۔

بی بی سی بات چیت کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ویکسین پر ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں سکیں گے۔

نوواک جوکووچ نے کہا کہ ہاں، یہ وہی قیمت ہے جو میں ادا کروں گا۔

ٹینس اسٹار نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسین یشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔

خیال رہے کہ نوواک جوکووچ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ٹینس اسٹار کو ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں