نوواک جوکووچ نے اتوار کو مینز سنگلز فائنل میں نک کرگیوس کو شکست دے کر ساتواں ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سربیائی کھلاڑی نے چار سیٹس میں کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے 4-6، 6-3، 6-4، 7-6 (3) سے کامیابی حاصل کی۔
وہ اب اپنے شاندار کیریئر میں 21 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ جوکووچ اب 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز رکھنے والے رافیل نڈال سے ایک ٹائٹل پیچھے ہیں۔
جوکووچ نے مسلسل چوتھی بارویمبلڈن ٹائٹل جیتا ہے وہ سات ومبلڈن ٹائٹلز جیت کے پیٹ سمپراس کے برابرآ گئے ہیں۔
واضح رہے کہسب سےزیادہ آٹھ ومبلڈن جیتنےکا اعزاز سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر کے پاس ہے۔