اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد مداح کو تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اسٹینڈ میں بیٹھے مداح کو تحفہ دے دیا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جووکوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اسٹینڈ میں بیٹھے مداح کو چیمپئن شپ جیتنے والا ریکٹ دے رہے ہیں، مداح نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تحفہ ملنے کے بعد نوجوان لڑکا اپنے والدین کے پاس گیا والدین نے بھی اسے خوشی سے گلے لگا لیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے فائنل میں یونان کے ازٹیفانوس اسٹسپاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

جوکووچ نے دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے آخری تینوں سیٹس جیتے، فتح کے بعد ان کے گرینڈ سلم ٹائٹلز کی تعداد 19 ہوگئی۔

ٹینس اسٹار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو پر تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ ’ناقابل یقین لمحہ تھا۔‘ صارفین کی جانب سے جووکوچ کے عمل کو بھی سراہا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں