فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ نے شکست دی۔
سابق عالمی نمبر ایک اور کلے کورٹ کے کنگ کہلانے والے اسپین کے رافیل نڈال کا اکیسواں گرینڈ سلم جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے نڈال کی فتوحات کو بریک لگادی۔
پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بھرپور کم بیک کیا اور ایک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ پانچویں سیڈ اسٹیفانو سیٹسپاس سے ہوگا۔ جوکووچ کو انیسواں گرینڈ سلم جیتنے کیلئے فائنل میں یونان کے سٹسیپاس کو ہرانا ہوگا۔
ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو 6-3 ،3-6 ،6-7 اور2-6 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نڈال کو دو مرتبہ شکست دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سابق ومبلڈن چیمپیئن یانا نووٹنا انتقال کرگئیں
علاوہ ازیں سابق ومبلڈن چیمپیئن جمہوریہ چیک کی یانا نووٹنا49سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ کچھ سال قبل وہ کینسرکا شکار ہو گئی تھیں۔ نووٹنا نے 1998 میں ومبلڈن ٹائیٹل جیتا تھا، انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ 1993 میں اسٹیفی گراف سے ہارنے کے بعد تقریب میں رو پڑی تھیں۔