The news is by your side.

Advertisement

نوواک جوکووچ نے چھٹی بار اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

روم: سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے جانے والے فائنل میں نوواک جوکووچ نے یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو  زیر کیا، جوکووچ نے حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں 0-6 اور 5-7 سے شکست دی۔

سربین اسٹار نے چھٹی بار اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کے ماسٹرز ٹائٹلز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

یہ سربین اسٹار کے کیرئیرکی ایک ہزارویں ٹور میچ فتح تھی، جوکووچ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں