تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

برطانیہ اب کس ملک کی کرونا ویکسین کی منظوری دینے جارہا ہے؟

امریکی کمپنی نووا ویکس نے اپنی کووڈ نائنٹین ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست ویکسین کے آخری مرحلے کے ٹرائل کے ڈیٹا کی بنیاد پر جمع کرائی گئی جس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا، ٹرائل میں دریافت کیا گیا تھا کہ نووا ویکس کی تیار کردہ ویکسین کرونا وائرس سے 96 فیصد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

برطانیہ میں آخری مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جنوری دو ہزار اکیس میں جاری ہونے والے عارضی نتائج سے مطابقت رکھتے ہیں، ابتدائی نتائج میں بھی بتایا گیا تھا کہ یہ ویکسین وائرس کی اصل قسم کے خلاف 89.3 فیصد تک مؤثر ہے۔

یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ ویکسین برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف 85.6 فیصد تک مؤثر ہے جو حوصلہ افزا ہے، تاہم جنوبی افریقہ میں دریافت قسم کے خلاف افادیت 60 فیصد کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نووا ویکس کی ویکسین 90 فی صد مؤثر ثابت

اب جمع کرائی گئی درخواست میں امریکا اور میکسیکو میں تیس ہزار افراد پر آخری مرحلے کے ٹرائل کا ڈیٹا بھی شامل ہے جس کے مطابق این وی ایکس کو وی 2373 نامی یہ ویکسین بیماری کی معتدل اور سنگین شدت سے 100 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ اس کی مجموعی افادیت 90.4 فیصد ہے۔

حالیہ دنوں میں برطانیہ میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر وزیراعظم بورس جانسن کہہ چکے ہیں کہ اب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی بجائے ویکسینز پر انحصار کیا جائے گا تاکہ مشکل موسم سرما سے گزرا جاسکے۔

اس سے قبل نووا ویکس نے اگست میں امریکا میں اپنی ویکسین کے استعمال کی درخواست دو ہزار اکیس کی چوتھی سہ ماہ کے آخر تک جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -