The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں مزید 65 کورونا کے مریضوں کا انتقال، 2100 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 65 مریض جاں بحق جبکہ 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 11ہزار623 اور کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33ہزار439 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹےمیں 41 ہزار435 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2 ہزار179 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33ہزار439 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید 65 کورونامریضوں کا انتقال ہوگیا ، جس کے بعد مجموعی اموات11ہزار623 ہوگئیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار111 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر 24 گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 5.25فیصد ہے جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد5 لاکھ 43 ہزار214 تک جا پہنچی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار 439 مریض زیر علاج ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679 ، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 ہوگئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں