تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات کے ویزے کے لیے 15 سیکنڈ میں اپلائی کریں، نئی سروس متعارف

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ویزے کے لیے صرف 15 سیکنڈ میں اپلائی کیا جاسکتا ہے، نئے +50 سسٹم کی بدولت دستاویزات کی چند سیکنڈز کے اندر چیکنگ ہوسکے گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنزز افیئرز (جی ڈی ایف آر اے) نے ایسا آٹو میٹک سسٹم لانچ کردیا ہے جس کے باعث غیرملکی صرف پندرہ سیکنڈز کے اندر انٹری پرمٹس کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

اس سہولت کو +50 کا نام دیا گیا ہے، اس ای ویزہ کی سہولت کے لیے مصنوعی انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لایا جارہا ہے جس کے باعث کسی انسانی مداخلت کے بغیر ہی خود کار طریقے سے اپلائی کیا جاسکے گا۔

نئی اسمارٹ سروس کے باعث ریکارڈ ٹائم میں پچاس لاکھ ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں، جی ڈٰ ایف آر اے کے ڈائریکٹر جنرل میجر محمد احمد المزی کا کہنا ہے کہ انٹری پرمٹ کے حصول کے خواہش مند حضرات ادارے کی اسمارٹ ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات: کم عمر سیاح ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار

اس نئی ایپ کے باعث عوام کو بہت بڑی سہولت حاصل ہوگئی ہے اور انہیں گھنٹوں انتظار کرنے کی کوفت سے بھی نجات مل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا سسٹم موقع پر ہی دستاویزات کی اسکیننگ کے بعد فوری طور پر ویزہ جاری کردے گا، اس نئے نظام کو ایک سال تک چیک کیا گیا جس سے اس کا فول پروف ہونا ثابت ہوا۔

میجر جنرل المزی کا کہنا تھا کہ اس نظام کو +50 کا نام دینے سے یہ مراد ہے کہ ہم پچاس سال آگے چلے گئے ہیں، یہ نظام دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ بھی آن لائن منسلک ہے، جس کے باعث دستاویزات کی چیکنگ فوری طور پر ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -