تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اب فضا میں ” اڑتے ہوٹل ” بھی ہونگے، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

دنیا میں آئے روز کچھ نیا ایجاد ہو رہا ہے یمن میں بھی ایک سائنسدان نے تمام جدید سہولتوں سے آراستہ اڑنے والے ہوٹل کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

دنیا کی تیز رفتار ترقی نے بہت سی ناقابل یقین چیزوں کو حقیقت کا رنگ دے دیا ہے، جس کا لوگوں نے چند سال قبل سوچا بھی نہ ہوتا ہے وہ حقیقت کا روپ دھار کر ان کے سامنے آجاتا اور حیران کرجاتا ہے، ایسا ہی اب ایک یمنی سائنسدان ہاشم الغیلی نے بھی سوچا ہے اور ان کا منصوبہ ہے کہ اب لوگ زمین پر موجود پرتعیش ہوٹل سے لطف اندوز نہ ہوں بلکہ اڑتے ہوٹل میں کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ فضا سے زمین اور آسمان کا دلفریب نظارہ بھی کریں۔

یمن کے سائنسدان ہاشم الغیلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک بڑے جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک ایسے’اسکائی ہوٹل‘ کو بنائے جانے کے منصوبے کے بارے میں ہے، جسے جوہری طاقت سے چلایا جاسکے گا، فضا میں اڑنے والا یہ بڑا ہوٹل دور جدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ایک جم، شاپنگ مال، بار، بچوں کے لیے کھیل کا میدان، سوئمنگ پول، ریسٹورینٹ، تھیٹر اور ایک کانفرنس سینٹر بھی ہوگا اور اس میں لوگ اپنی شادی کی تقریب منعقد کرکے اسے یادگار بنا سکیں گے۔

 

ویڈیو میں نظر آنے والے جہاز کو 20 برقی انجینئرز کے ساتھ اڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی نان اسٹاپ پرواز میں تقریباً 5 ہزار سے زائد مہمانوں کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔

Comments

- Advertisement -