تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انسٹاگرام نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

 

دنیا بھر میں استعمال ہونے والی معروف ویڈٰیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

انسٹا گرام صارفین کے لیے اسٹوریز پر ردِ عمل کا اظہار کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لا رہا ہے۔ انسٹا گرام نے صارفین کے لیے پرائیویٹ اسٹوری لائک (Private Story Like) کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارف براہ راست پیغام ارسال کیے بغیر اسٹوری پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر سکتا ہے۔ انسٹا گرام نے اسی کے ساتھ اسٹوریز شیئر کرنے کا آپشن بھی دے دیا ہے۔

اپ ڈیٹ کے حوالے سے انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ ”آج سے آپ براہ راست پیغام بھیجے بغیر ہی لوگوں کی استوریز کو پسند کر کے کچھ لکھ سکتے ہیں، اسٹوریز پر لائکس پرائیویٹ ہوتے ہیں اور ان کی کوئی گنتی نہیں ہوتی۔

اب لائک کے بٹن پر ٹیپ کرنے پر صارفین کا ردِ عمل براہ راست پیغام کے طور پر نہیں جائے گا جب کہ نجی اسٹوریز پر کاؤنٹس کی تعداد کو بھی ظاہر نہیں کیا جائے گا، لائکس کو ویور شیٹ میں دیکھا جا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -