اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

اب لاہور کے گداگروں کی بھی ویکسی نیشن ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیک مانگنے والوں کی بھی ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب میں بھکاریوں کی ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور کے کیولری مارکیٹ کے نزدیک موبائل کوویڈ سینٹر قائم کردیا گیا ہے، مذکورہ ویکسینیشن سینٹر سے بھکاریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 27 بھکاریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے جب کہ دیگر کی ویکسینیشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے تعاون سے شروع گداگروں کی ویکسی نیشن کھٹائی میں پڑگئی ہے، شہر میں گداگروں کی ویکسی نیشن کےلیے مختص سنگل ڈوز کینسائنو کی قلت ہوگئی ہے۔

24 اگست سے گداگروں کی ویکسی نیشن موبائل وین کے ذریعے شروع کی گئی ، ہفتےمیں کراچی کے 7 اضلاع میں صرف 211 گداگروں کو ویکسین لگائی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں