(7 اگست 2026): جب ہر شعبے میں اے آئی مداخلت کر رہی ہے تو چوکیدار کیسے بچ سکتے ہیں اب روبوٹ گھر اور بازاروں کی چوکیداری کریں گے۔
گزشتہ چند سالوں کئی ایسے شعبے جہاں صرف انسانوں کا عمل دخل تھا، اے آئی نے وہاں داخل ہو کر خود کو منوا لیا ہے۔ اب چوکیداری کے فرائض بھی روبوٹ ہی انجام دیں گے۔
چوکیداری گھر کی ہو، کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ کی، گلیوں کی ہو یا مارکیٹوں کی۔ مصنوعی ذاہنت سے چلنے والے روبوٹ اب وہاں کے محافظ بنیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کا آغاز امریکی شہر اٹلانٹا سے ہو چکا ہے، جہاں رہائشی کمپلیکسز میں رات کی نگرانی کے لیے انسانوں کی چوکیداری کا نظام ختم کر کے روبوٹک ڈاگز تعینات کر دیے گئے ہیں۔
جدید سینسرز، کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے لیس یہ روبوٹک ڈاگزپورے کمپلیکس کا چکر لگاتے ہیں، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور انسان آپریٹرز دور بیٹھ کر انہیں کنٹرول کرتے ہیں۔
رہائشیوں کے مطابق ابتدا میں یہ روبوٹ عجیب لگے، مگر اب یہ سیکیورٹی کا نیا ذریعہ بن چکے ہیں اور ان کی موجودگی سے جرائم میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔


