منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اب ہفتے میں دو کے بجائے تین چھٹیاں ملیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بیلجیئم سرکار نے ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹیوں کی سہولت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک بیلجیئم کے وزیراعظم نے ملازمین میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کےلیے ہفتے میں پانچ دنوں کے کام کو چار دنوں میں مکمل کرکے ایک اضافی چھٹیوں کی نوید سنا دی۔

یہ فیصلہ بیلجیئم میں پیر کی رات نئے لیبر قوانین کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 سے زیادہ ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کے ملازمین کو بھی کام کے دن کے اختتام پر کام سے منقطع ہونے کا قانونی حق حاصل ہے۔

یہ حق اجتماعی مزدوری کے معاہدوں میں بیان کیا جائے گا، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ "آجر اب یہ توقع نہیں کریں گے کہ ورکرز کام کے اوقات کے بعد کام سے متعلق کوئی ای میل تک بھی نہیں پڑھیں گے”۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کام اور نجی زندگی کے درمیان حدود غیر محفوظ ہوتی جا رہی ہیں جس سے ملازمین کے لیے مزید حدود کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ملازمین کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگیوں کو یکجا کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں