تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نہ پاسپورٹ کی چیکنگ، نہ تلاشی کی قطار، دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی نصب ایک انوکھی سرنگ

ابوظہبی : اماراتی حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت کو تیز کرنے اور سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سرنگ نصب کردی جس کے بعد مسافروں پاسپورٹ دکھانے کی ضروت نہیں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

اماراتی حکام کی جانب سے مسافروں کی سہولت اور آمد و رفت میں تیزی کے لیے پہلی مرتبہ دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمنل 3 اسمارٹ سرنگ نصب کی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پاسپورٹ پر اسٹمپ لگائے بغیر ٹرمنل 3 پر نصب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بائیومیٹرک سرنگ سے گزرنا ہوگا، ٹنل میں نصب کیمروں سے مسافر کے چہرے کو اسکین کیا جا سکے گا۔

جی ڈی آر ایف اے کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد احمد ال مرّی کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ ٹرائل کے مراحل میں ہے جس کا آغاز دبئی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کریں گے۔

میجر جنرل محمد احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ اپنی پوری دنیا میں اپنی طرز کا پہلا منصوبہ ہے، جسے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کرنے سے قبل چیک کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -