تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اب پولیس اسٹیشن جانے سے قبل کیا کرنا ہوگا؟ سعودی حکام کا بڑا فیصلہ

ریاض : سعودی حکام نے پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے سے قبل تاریخ اور وقت حاصل کرنا لازمی قرار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے نظام کو مزید منظم کرنے کےلیے شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے سے قبل وقت اور تاریخ بک کریں۔

محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن جانے کی وقت اور تاریخ ابشر ایپ سے بک کی جاسکتی ہے، جہاں ’مواعید الشرطۃ‘ کے نام سے سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ جو افراد اس ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کریں گے صرف انہیں افراد کو سروس فراہم کی جائے گی۔

سعودی حکام کے مطابق اس سروس کے متعارف کرانے کا مقصد شہریوں و غیرملکیوں کو کرونا وبا سے بچانا ہے۔

Comments

- Advertisement -