تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اب دنیا کو کشمیر کے لیے ڈو مور کرنا ہوگا: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہو، عوام کھڑے ہیں، اب دنیا کو کشمیر کے لیے بھی ڈو مور کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وہ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کر رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ہفتے میں ایک بار پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کر کے بھارت کو پیغام دے گا، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں بھی کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں ہر جمعے کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا، اس میں حکومت، کابینہ اور عوام شامل ہوں گے، وہ دنیا جو اپنے امن کے لیے ڈو مور کرتی تھی، اب وہ کشمیر کے لیے بھی ڈو مور کرے۔

علاوہ ازیں، کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت 10 نکاتی ایجنڈے پر کابینہ اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے حکومتی سطح پر مقبوضہ کشمیر پر کیے جانے والے اقدامات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، کابینہ نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ان اقدامات کی توثیق کی۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں:  وفاقی کابینہ اجلاس، کشمیر سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال پر فوکل گروپ قایم کیا جا چکا ہے، اس میں اپوزیشن کے مشاہد اللہ اور نوید قمر شامل ہیں، وزیر اعظم کشمیریوں کی آواز بن چکے ہیں، کشمیریوں کے لیے پوری قوم کا نکلنا دنیا کے لیے پیغام ہے۔

دیگر معاملات سے متعلق پریس بریفنگ میں فردوس عاشق نے کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر پر فیس ختم کر دی گئی ہے، اب ہنڈی کی ضرورت نہیں، بغیر پیسے کے ترسیلات بھیجی جا سکتی ہیں۔

انھوں نے ٹرانس جینڈر کے مسئلے پر بریفنگ میں خوش خبری سنائی کہ حکومت اس سلسلے میں قانون سازی کرے گی، ملک میں ٹرانس جینڈر تماش بینی کے لیے استعمال ہوا، اب خواجہ سراؤں کے لیے سہولتیں شروع کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں غریب قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -